رانا ثنا اللّٰہ کا بلاول بھٹو کی نواز شریف سے متعلق گفتگو پر جواب

رانا ثنا اللہ کا بلاول بھٹو کی نواز شریف سے متعلق گفتگو پر جواب

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما رانا ثنا اللّٰہ نے بلاول بھٹو کی نواز شریف سے متعلق گفتگو کا جواب دے دیا۔

جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کے دوران رانا ثنا اللّٰہ نے کہا کہ نواز شریف کے علاج کیلئے باہر جانے کے بلاول بھٹو حامی رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کو ہدف تنقید نہیں بناسکتا، ہمارا ہدف پیپلز پارٹی نہیں پی ٹی آئی حکومت ہے۔

رانا ثنا اللّٰہ نےکہا کہ بلاول بھٹو جیل میں قید نواز شریف سے ملنے گئے تھے، پی پی چیئرمین نے پُر زور مطالبہ کیا تھا کہ سابق وزیراعظم کو علاج کے لیے باہر بھیجا جائے۔

اُن کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو جو بھی رعایت ملی ہے، اُس میں بلاول بھٹو کا بھی عمل دخل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں