خیبرپختونخوا میں انسداد پولیو مہم کا آغاز

خیبرپختونخوا میں انسداد پولیو مہم کا آغاز

پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا میں انسداد پولیو مہم کا آغاز کردیا گیا ہے۔

چیف سیکرٹری ڈاکٹرکاظم نیاز نے پولیس سروسز اسپتال میں انسداد پولیو مہم کا آغاز کیا جہاں اُنہوں نے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے۔

اس موقع پر ڈاکٹر کاظم نیاز نے کہا کہ رواں سال کی یہ تیسری انسداد پولیو مہم ہے اور اس مہم میں صوبے کے 62 لاکھ بچوں کو پولیو سےبچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔

 چیف سیکریٹری نے کہا کہ پولیو ٹیموں کی خصوصی سیکیورٹی کا انتظام کیا گیا ہے، 30 ہزار 184 پولیو کی ٹیمیں ڈیوٹی پر معمور ہوں گی جبکہ 40 ہزار سے زائد سیکیورٹی اہلکار ڈیوٹی پر معمور ہوں گے۔

ڈاکٹر کاظم نیاز نے کہا کہ مقررہ اہداف حاصل کرنے میں سب کو کردار ادا کرنا چاہیے، علماء اور سیاست دانوں سمیت دیگر لوگوں کا کردار قابل ستائش ہے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ اس سال پولیو کا کوئی کیس رپورٹ نہ ہونا خوش آئند ہے۔

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں