گلگت بلتستان جانے کے لیے کورونا ٹیسٹ اور ویکسین کی لازمی شرط عائد

گلگت بلتستان جانے کے لیے کورونا ٹیسٹ اور ویکسین کی لازمی شرط عائد

گلگت بلتستان جانے والوں کے لیے کورونا ویکسین اور پی سی آر ٹیسٹ کی لازمی شرط عائد کردی گئی۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کردی۔شمالی علاقہ جات میں سیاحت کے لیے جانے والوں کو ہوائی سفر سے پہلے کورونا ٹیسٹ کرانا ہو گا۔

سی اے اے کے مطابق 30 سال سے زائد عمر کے مسافروں کو 72 گھنٹے پہلے پی سی آر ٹیسٹ لازمی کروانا ہوگا۔ گلگت بلتستان کے مقامی افراد اور سرکاری افسران ٹیسٹ کی شرائط سے مستثنیٰ ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں