بجٹ میں شناختی کارڈ شرط کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کی تجویز

اگلے وفاقی بجٹ میں شناختی کارڈ کی شرط کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کی تجویز سامنے آگئی۔

ذرائع کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے شناختی کارڈ نہ دکھانے پر قابل ٹیکس آمدن پر جرمانہ 3 سے بڑھاکر 5 فیصد کرنے کی تجویز دے دی۔

ایف بی آر نے تجویز دی کہ ایک لاکھ روپے کی خریداری پر شناختی کارڈ کی شرط پرعمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔

تجویز میں یہ بھی کہا گیا کہ سیلز ٹیکس رجسٹرڈ تاجر غیر رجسٹرڈ خریداروں کی تفصیلات دینے کے پابند ہوں گے۔

تجویز میں واضح طور پر کہا گیا کہ شناختی کارڈ کی شرط کا اطلاق عام صارف پر نہیں ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں