ماہی گیروں نے کئی من وزنی شارک پکڑلی

ٹھٹھہ: ماہی گیروں نے کئی من وزنی شارک پکڑلی
فوٹو: فائل

ٹھٹھہ کے ساحلی علاقےگاڑھو میں ماہی گیروں نےکئی من وزنی شارک پکڑلی۔ ماہی گیروں نے شارک کو ٹریکٹر کے ذریعے جنگی سرجیٹی منتقل کیا۔

ماہی گیروں کا کہنا ہے کہ شارک 4 من وزنی اور بلائنڈ ہے۔ شارک کی چربی لانچ کی بیرونی سطح پر لگانے سے لانچ مضبوط ہوتی ہے اور شارک کے حملے سے بھی محفوظ رہتی ہے۔

ماہی گیر وں کا کہنا ہے کہ پکڑی جانے والی شارک بلائنڈ ہونےکی وجہ سے خطرناک نہیں ہے۔

دوسری جانب اس حوالے سے متعلقہ محکمہ یا ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں