تین ماہ قبل ایک شخص کی خودکشی کا واقعہ قتل نکلا

نارووال: تین ماہ قبل ایک شخص کی مبینہ خودکشی کا واقعہ قتل نکلا

نارووال میں تین ماہ قبل ایک شخص کی مبینہ خودکشی کا واقعہ قتل نکلا۔

ڈی پی او نارووال کے مطابق مقتول کی دوسری بیوی، سسر اور ساس کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ انھوں نے اعتراف جرم بھی کرلیا۔

انھوں نے بتایا کہ دوسری بیوی نے شوہر کو گولی مار کر خاوند کی خودکشی کا ڈرامہ رچایا تھا۔

پولیس کے مطابق ندیم کو سسر، ساس اور بیوی نے نشہ دیا اور فائرنگ کرکے اسے قتل کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ وقوعہ کے روز مقتول کا دوسری بیوی سے جھگڑا ہوا تھا۔

پولیس نے بتایا کہ مقتول کی پہلی بیوی نے 3 ماہ قبل شوہر کے قتل کا مقدمہ درج کروایا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں