پیپلزپارٹی کی PDM میں شمولیت کا فی الحال کوئی فیصلہ نہیں ہوا، قائم علی شاہ

پیپلزپارٹی کی PDM میں شمولیت کا فی الحال کوئی فیصلہ نہیں ہوا، قائم علی شاہ

سابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے حکومت اور اسٹیل مل زمین الاٹمنٹ کیس میں نیب میں پیش ہوکر بیان ریکارڈ کرا دیا، بولے پی ڈی ایم میں پیپلزپارٹی کی شمولیت کا فی الحال کوئی فیصلہ ہوا نہ ہی کوئی ڈیل ہوئی ہے۔

سابق وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ نیب میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہوئے اور اپنا بیان ریکارڈ کرایا ۔

پیشی کے بعد سابق وزیراعلیٰ سندھ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیب نے کوئی سوالنامہ نہیں دیا نہ ہی دوبارہ طلب کیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ زمین کی لیز سے متعلق کیس میں بلایا گیا تھا جس میں اختیار ڈی سی اور کمشنر کا تھا، ان کو کہا گیا کہ قانون میں ترمیم کر دیں مگر انہوں نے انکار کیا۔

قائم علی شاہ نے بتایا کہ پیپلزپارٹی کی کوئی ڈیل نہیں ہوئی، پی ڈی ایم میں پی پی پی کی شمولیت کا فیصلہ ابھی نہیں ہوا، تفصیلی بات ہو گی اس کے بعد کمیٹی فیصلہ کرے گی کہ پی پی پی نے شامل ہونا ہے یا نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں