5 منزلہ عمارت میں سلنڈر پھٹ گیا، ایک شخص جاں بحق

کراچی: لیاقت آباد میں پانچ منزلہ عمارت میں سیلنڈر پھٹ گیا،

کراچی کے علاقے لیاقت آباد 9 نمبر میں پانچ منزلہ عمارت میں سلنڈر پھٹ گیا، جس کے نتجیے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 6 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سلنڈر دھماکے کے بعد  ملبہ گرنے سے موٹرسائیکل دب گئی، جس کے باعث  بچوں سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

کراچی: لیاقت آباد میں پانچ منزلہ عمارت میں سیلنڈر پھٹ گیا،

سلنڈر پھٹنے سے زخمی ہونے والے بچوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا۔

اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ ایئرکنڈیشن میں گیس بھرنے کیلئے سلنڈر لایا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں