کھانا اپوزیشن نے کھایا مرچیں ترجمانوں کو کیوں لگ گئی ہیں؟ مریم اورنگزیب

کھانا اپوزیشن نے کھایا مرچیں ترجمانوں کو کیوں لگ گئی ہیں؟ مریم اورنگزیب

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے فواد چودھری کے بیان پر جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ کھانا اپوزیشن نے کھایا مرچیں کرائے کے حکومتی ترجمانوں کو کیوں لگ گئی ہیں؟۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے پرتکلف کھانے پر آپ کو’پرتکلیف‘ بیان کیوں دینا پڑا؟۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی جانب سے اپوزیشن جماعتوں کے پارلیمانی رہنماؤں کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا تھا، جس میں اپوزیشن جماعتوں نے بجٹ میں حکومت کو ٹف ٹائم دینے پر اتفاق کیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے عشائیے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ بکھری ہوئی اپوزیشن کو شہباز شریف اکٹھا نہیں کر سکتے، پر تکلف ضیافتیں بے جان اپوزیشن کو اقتدار میں نہیں لا سکتیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں