سندھ حکومت کا سرکاری دفاتر کھلے رکھنے کا فیصلہ

سندھ حکومت کا سرکاری دفاتر کھلے رکھنے کا فیصلہ

سندھ حکومت نے سرکاری دفاتر معمول کے مطابق کھلے رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری دفاترمیں ملازمین کی حاضری 50 فیصد تک برقرار رہے گی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ عوام کو سرکاری دفاتر صرف ضروری کام کی صورت میں آنے کی اجازت ہوگی۔

واضح رہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے فیصلوں کے برعکس حکومت سندھ نے صوبے میں کورونا سے متعلق پابندیوں میں نرمی سے گریز کیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کورونا وائرس کے صوبائی ٹاسک فورس کے اجلاس میں صوبہ سندھ میں اس وقت جو بندشیں ہیں انہیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کراچی میں کورونا کے تقریباً سترہ فیصد کیسز آئے ، کورونا شرح سے ظاہر ہوتا ہے ، سندھ میں کیسز بڑھ رہے ہیں، صوبے میں نرمی کرنا مشکل لگ رہا ہے۔

اجلاس کے دوران فیصلہ کیا گیا ہے کہ اگر سندھ میں کورونا وائرس کیسز کی شرح کم ہوئی تو نرمی کی جائے گی اور اگر کیسز بڑھ گئے تو مزید سختی کرنا پڑے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں