اوپن ایئر میرج ہال میں یکم جون سے تقریبات کی اجازت ہوگی، این سی او سی

این سی او سی نے ایس او پیز کے ساتھ سیاحت کھولنے کی اجازت دے دی

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے  ایس او پیز کے ساتھ سیاحت کھولنے کی اجازت دے دی۔

وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں این سی او سی نے فیصلہ کیا کہ کورونا مثبت کیسز کی 5 فیصد سے کم شرح والے اضلاع میں اسکول کھولے جاسکیں گے۔

ریسٹورنٹس کو رات 12 بجے تک آؤٹ ڈور سروس کی اجازت دے دی گئی، ٹیک اوے 24 گھنٹے کھلا رہے گا۔

این سی او سی کے فیصلے کے مطابق ڈیڑھ سو افراد کے ساتھ اوپن ایئر میرج ہال میں یکم جون سے تقریبات کی اجازت ہوگی، جبکہ  مزار، سینما، انڈور ڈائننگ، انڈور جم اور پارکس بدستور بند رہیں گے۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ یکم جون سےکھولے جانےوالے سیکٹرز کاجائزہ27 مئی کو لیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں