لاک اپ میں نواجوان کی ہلاکت، جرگے نے خودکشی قرار دیدی

ٹنڈو الہٰ یار: لاک اپ میں نواجوان کی ہلاکت، جرگے نے خودکشی قرار دیدی

سندھ کے شہر ٹنڈو الہٰ یار کے لاک اپ میں نواجوان بابر خانزادہ کی ہلاکت سے متعلق جرگہ ہواہے۔

جرگے نے بابر خانزادہ کی ہلاکت کو خودکشی قرار دیا اور پولیس کو غفلت پر 28 لاکھ روپے کا جرمانہ ادا کرنے کا فیصلہ سنایا۔

ٹنڈو الہٰ یار کے علاقے ٹنڈو سومرو میں سابق تعلقہ ناظم سردار حاجی خیر محمد کھوکھراور زمیندر رئیس امداد نظامانی کی سربراہی میں جرگہ منعقد ہوا۔

جرگے میں ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز اکبر سموں، سابق سی آئی اے انچارج انسپکٹر اسلم لانگاہ، انچارج آر آر ایف شمس کھوکھر، ڈی ایس پی سی آئی اے عثمان لغاری، انسپکٹر امتیاز ڈومکی، انسپکٹر عمران چانڈیو، انسپکٹر مظہر مہدی، انسپکٹر ایس ایچ او اے سیکشن عبدالرحیم گوپانگ شریک ہوئے، جبکہ خانزادہ برادری کے افراد نے بھی شرکت کی۔

جرگے سے متعلق ڈی ایس پی ریٹائرڈ لیاقت درس نے بتایا کہ بابر خانزادہ ہلاکت کیس میں پولیس نے غفلت کی اور غلط مقدمہ درج کیا، بابر خانزادہ کا قتل نہیں ہوا، اس نے خودکشی کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں