بلاول صاحب بتائیں کیا سندھ میں 14 ارب کی گندم چوہے کھا جاتے ہیں؟ فرخ حبیب

بلاول صاحب بتائیں کیا سندھ میں 14 ارب کی گندم چوہے کھا جاتے ہیں؟ فرخ حبیب

وفاقی وزیرِ مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے چیئرمین پیپلز پارٹی سے سوال کیا ہے کہ بلاول صاحب بتائیں کیا سندھ میں 14 ارب کی گندم چوہے کھا جاتے ہیں؟

بلاول بھٹو زرداری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے فرخ حبیب نے کہا کہ بلاول اپنے ملک اور قوم کو ڈوبنے سے بچانے کے لیے وسائل جمع کرنا باعث ندامت نہیں۔

فرخ حبیب نے شدید غصے کے انداز میں کہا کہ سندھ لوٹا جارہا تھا اور بلاول پریس کانفرنسوں میں چین کی بانسری بجا رہے تھے۔

اُنہوں نے کہا کہ شرم آپ کو آنی چاہیے بیرون ملک جائیدادیں بنائیں، پہلے مکر گئے پھر تسلیم کرلیں، آپ کے والد، پھوپھو اور دیگر حواری قومی خزانے پر ہاتھ ہولا رکھتے تو آج مسائل نہ ہوتے۔

فرخ حبیب نے یہ بھی کہا کہ سندھ میں پلی بارگین کرنے والے 500 سرکاری ملازمین دوبارہ تعینات ہو جاتے ہیں۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ بلاول صاحب آپ نے سندھ کے عوام کو مافیا کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں