کورونا وائرس سے مزید 120 اموات

پاکستان: کورونا وائرس سے مزید 120 اموات

سماجی فاصلے، ماسک کو نظر انداز کرنے اور ایس او پیز کی خلاف ورزیوں سے ملک میں کورونا وائرس کی ہلاکت خیزیوں میں تیزی آنے لگی۔

کورونا وائرس کی جاری تیسری لہر کے دوران پاکستان بھر میں مریضوں اور اموات میں تیزی سے اضافہ جاری ہے، کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں ملک 29 ویں پر آگیا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 4 ہزار 109 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 120 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، 4 ہزار 957 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز آنے کی شرح 8 اعشاریہ 54 فیصد ہو گئی۔

ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 18 ہزار 797 ہو گئی ہے، جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 8 لاکھ 54 ہزار 240 ہو چکی ہے۔

24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 48 ہزار 103 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 21 لاکھ 49 ہزار 935 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 82 ہزار 731 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 4 ہزار 986 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ کُل 7 لاکھ 52 ہزار 712 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

تیسری لہر کے دوران پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ جاری ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ ہو کر 3 لاکھ 16 ہزار 334 ہو گئی، جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں بھی دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 8 ہزار 951 ہو چکی ہیں۔

سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 90 ہزار 756 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 4 ہزار 722 ہو گئیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 23 ہزار 150 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں اب تک کُل اموات 3 ہزار 562 ہو گئیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 77 ہزار 684 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کُل 706 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 23 ہزار 186 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 246 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 17 ہزار 763 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کُل 503 مریض وفات پا چکے ہیں۔

گِلگت بلتستان میں 5 ہزار 367 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 107 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں