مہنگائی کی بلند ترین سطح حکومت کی بڑی ناکامی ہے، محمد زبیر

منہگائی کی بلند ترین سطح حکومت کی بڑی ناکامی، محمد زبیر

مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر کا کہنا ہے کہ اپریل میں مہنگائی 11.1 فیصد پر پہنچ گئی ہے، یہ حکومت کی ایک اور بڑی ناکامی ہے۔ 

محمد زبیر نے اپنے بیان میں  بیان حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ  یہ گزشتہ 13 ماہ میں مہنگائی کی بلند ترین شرح ہے،  حکومت گزشتہ 3 سال میں قیمتیں کنٹرول کرنے میں مسلسل ناکام رہی ہے۔

محمد زبیر نے کہا ہے کہ کھانے پینے کی اشیا کی قیمتوں کی مہنگائی 15.7 فیصد کے ساتھ بدترین رہی، قیمتوں میں اس طرح کا اضافہ حکومت کی ناکامی ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ حکومت نے اپریل کے لیے مہنگائی میں 8 فیصد اضافے کی پیشگوئی کی تھی، قیمتوں پر قابو نہ رکھنے کا ذمہ دار کون ہے؟

محمد زبیر کا کہنا تھا کہ واضح طور پر مہنگائی کے ذمہ دار وزیراعظم ہیں اور اس کی وضاحت ضروری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں