آج کی افطاری میں روح افزا فروٹ چاٹ ہو جائے

آج کی افطاری میں روح افزا فروٹ چاٹ ہو جائے

افطار میں ہر گھر میں عام طور پر فروٹ چاٹ بنتی ہے مگر آج فروٹ چاٹ کو نئے انداز سے نوش فرما کر لطف اندوز ہو کر دیکھیے۔

روح افزا فروٹ چاٹ بنانے کے لیے درکار اجزاء: 

شربت روح افزاء ایک پیالی، سیب دو عدد، امرود تین عدد، کیلے چھ عدد، انگور آدھی پیالی، کریم ایک پیکٹ اور شکر حسب پسند۔

ترکیب:

تمام پھل چھوٹے چھوٹے کیوبز میں کاٹ لیں اور انہیں ایک بڑے پیالے میں ڈال کر اوپر سے چینی چھڑک دیں، پھر آدھی کریم ڈال کر مکس کریں۔ 

جب چینی گھل جائے تو باقی کریم شامل کرکے اوپر سے روح افزاء شربت ڈالیں اور فریج میں رکھ دیں۔ 

افطاری کے وقت روح افزاء فروٹ چاٹ کھائیں اور لطف اٹھائیں۔

مزید مذیدار ریسیپز کے لیے وزٹ کریں:

https://ramadan.geo.tv/category/recipes/2

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں