لیمن گراس چائے کئی بیماریوں کا مفید علاج ہے، ماہرین

لیمن گراس چائے کئی بیماریوں کا مفید علاج اور صحت کا خزینہ ہے، ماہرین

ہماری روز مرہ زندگی میں جڑی بوٹیاں اور نباتات کا استعمال ہزاروں سال سے ہے اور کوئی ایک جڑی بوٹی جسے ہم فوائد کے لحاظ سے سرفہرست رکھیں تو وہ لیمن گراس ہے۔

اسے عام طور پر لیمن گراس چائے کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے اور سائنسی بنیادوں پر سات ایسی وجوہات ہیں جن میں یہ انتہائی مفید ہے۔ 

لیکن اگر اسکے استعمال کے حوالے سے آپ گہرائی میں جاکر اسکا جائزہ لیں تو پتہ چلے گا کہ یہ کئی بیماریوں کا علاج ہے۔

مثلاً نظام انہضام کو بہتر بناتا ہے، بے چینی اور دبائو کا توڑ، انفیکشن اور درد، دل کی بیماریوں اور دیگر کئی امراض کا علاج اس میں پوشیدہ ہے۔ 

یہ اینٹی آکسیڈینٹ اور اینٹی مائیکروبیئل پروپرٹیز کی بھی حامل ہے۔ جبکہ یہ جسمانی سوزش کو کم کرنے کے ساتھ مختلف وٹامنز اور معدنیات کی جسمانی کمی کو بھی پورا کرتی ہے۔ 

ماہرین صحت کے مطابق جن سات وجوہات کی بنیاد پر اسکا استعمال انتہائی مفید ہے، وہ یہ ہیں۔ لیمن گراس چائے نظام ہضم کو بہتر بناتی ہے۔ بلڈ پریشر کو قابو میں رکھتی ہے۔ 

یہ وزن میں کمی میں معاون اور کینسر کا بہترین توڑ ہے۔ جبکہ بے چینی اور ذہنی دبائو کو ختم کرکے پرسکون کرتی ہے۔ 

مزید برآں یہ کولیسٹرول کو کم کرنے کے ساتھ دل کی صحت کو محفوظ  رکھتی ہے۔ جبکہ یہ بالوں کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ منہ کی صحت کو بھی بہتر کرتی ہے۔

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں