پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کی وزیر اعظم سے ملاقات

 پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کی وزیر اعظم سے ملاقات

ترجمان پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان  نے پارٹی ارکان کے تحفظات کا نوٹس لے لیا۔

کوئٹہ میں سردار یار محمد رند کی قیادت میں پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کی وزیر اعظم سے ملاقات ہوئی، جس میں  وزیر اعظم نے تمام تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کروادی۔

ترجمان پی ٹی آئی بلوچستان کا کہنا ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی اور پی ٹی آئی کے درمیان اسد عمر رابطہ کار کے فرائض انجام دیں گے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی دعوت پر ارکان نے سی ایم سیکرٹریٹ تقریب میں شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں