پولیس کے ساتھ تلخ کلامی کرنیوالے نے معافی مانگ لی

کراچی: پولیس کے ساتھ تلخ کلامی کرنیوالے نے معافی مانگ لی

کراچی کے علاقے ملیر میمن گوٹھ میں گزشتہ روز پولیس کے ساتھ تلخ کلامی کرنے والے آفتاب بلوچ نے اپنے ویڈیو پیغام میں پولیس سے معافی مانگ لی اور کہا کہ آئندہ پولیس کے ساتھ تلخ کلامی نہیں کروں گا۔

آفتاب بلوچ نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ آئندہ عدالت سے موصول ہونے والے ہر حکم پر عمل کروں گا۔

پولیس کے مطابق کے الیکٹرک تھانے کے افسر و اہلکار آفتاب بلوچ کے خلاف عدالتی وارنٹ کی تعمیل کیلئے آئے تھے، جس پر آفتاب بلوچ نے پولیس اور کے الیکٹرک کے افسران کے ساتھ تلخ کلامی کی اور دھمکیاں بھی دیں۔

اس پر متعلقہ پولیس نے ملزم آفتاب بلوچ اور ساتھیوں کیخلاف میمن گوٹھ تھانے میں مقدمہ درج کیا، ملزم کی جانب سے پولیس اہلکاروں کو گالیاں اور دھمکی دینےکی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ سب انسپکٹر محمد سعید کی مدعیت میں درج کیا جس میں دہشتگردی، کار سرکار میں مداخلت اور ہنگامہ آرائی کی دفعات شامل ہیں۔

پولیس نے کیس میں نامزد ملزم کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے بھی مارے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں