آج سندھ میں کورونا کے 952 نئے مریضوں کی تشخیص، چھ انتقال کر گئے، وزیراعلیٰ

آج سندھ میں کورونا کے 952 نئے مریضوں کی تشخیص، چھ انتقال کر گئے، وزیراعلیٰ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال پر اپنے بیان میں کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید 16938 نمونے ٹیسٹ کئے گئے جس کے نتیجے میں 952 نئے کیسز سامنے آئے اور  آج کورونا کے باعث مزید 6 مریض انتقال کرگئے۔ 

وزیراعلیٰ نے کہا کہ آج کورونا کے مزید 158 مریض صحتیاب ہوگئے، کراچی میں کورونا وائرس کے نئے کیسز کی شرح 9.64 فیصد ہے اور  حیدرآباد میں کوویڈ19 کے نئے کیسز کی شرح 16.74 فیصد ہے۔ 

انھوں نے کہا کہ صوبے کے دیگر اضلاع میں نئے کیسز کی شرح 3.01 فیصد ہے۔ سندھ میں ابتک کورونا کے 3566325 ٹیسٹ کیے گئے ہیں اور صوبے میں ابتک 278544 کیسز ہوچکے ہیں۔ 

انھوں نے کہا کہ ابتک 262296 کورونا کے مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ صوبہ بھر میں کورونا کے باعث انتقال کرنے والوں کی تعداد 4599 ہوگئی ہے۔

انھوں نے کہا کہ اس وقت 11649 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 11101 مریض گھروں اور 9 مریض آئسولیشن سینٹرز پر زیرعلاج ہیں جبکہ مختلف اسپتالوں میں 539 مریض زیر علاج ہیں۔ کورونا متاثرہ 507 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے اس وقت کورونا کے 47 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔ 

انھوں نے کہا کہ صوبہ بھر کے 952 کورونا کیسز میں 346 نئے کیسز کا تعلق کراچی سے ہے جن میں ضلع شرقی میں 175، جنوبی کراچی میں 80 اور ضلع وسطی میں 55، ضلع ملیر میں 21، ضلع غربی 13 اور کورنگی میں 2 مزید کیسز ظاہر ہوئے ہیں۔ 

صوبے کے دیگر اضلاع میں حیدرآباد میں 231، سکھر میں 73،  لاڑکانہ میں 38، کشمور میں 36، مٹیاری میں 28، شکارپور میں 24، جیکب آباد میں 24، نوشہروفیرو میں 16، خیرپور، نوابشاہ اور گھوٹکی میں 15- 15، ٹنڈو الہیار میں 12، قمبر ۔ شہدادکوٹ اور سانگھڑ میں 11-11، دادو 10، عمر کوٹ میں 7، بدین اور جامشورو میں 6 – 6، ٹنڈو محمد خان میں 5 اور میرپورخاص میں 4 مزید کیسز ظاہر ہوئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں