پشاور، ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر 200 شہری گرفتار

پشاور، ایس اوپیز پر عمل نہ کرنے والے200 شہری گرفتار

پشاور میں ضلعی انتظامیہ کی فوج کے ہمراہ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائیاں جاری ہیں۔

اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر اب تک 200 شہریوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

پشاور پولیس نے لاؤڈ اسپیکرز پر عوام سے کورونا ایس او پیز پر عمل کرنے کی اپیلیں بھی کیں۔

واضح رہے کہ محکمہ صحت خیبرپختونخوا کی رپورٹ کے مطابق پشاور اور ہری پور میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 27،27 فیصد ہے جبکہ دیر لوئر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 34 فیصد ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں