اس موسم گرما ’تخم بالنگا‘ سے فائدہ اُٹھائیں

اس موسم گرما ’تخم ملنگا‘ سے فائدہ اُٹھائیں

ہم میں سے بہت سے لوگ تُلسی کے بیج کے استعمال اور اُس کے قدرتی غذائی فوائد سے بےخبر ہیں، تلسی کے بیج جو عام طور پر ’تخم بالنگا‘ کے نام سے جانے جاتے ہیں، یہ موسم گرما میں ہمارے جسم کو بہت سے فوائد فراہم کرتے ہیں۔

موسم گرما میں تخم بالنگا کا شمار غذائیت بخش غذاؤں میں ہوتا ہے، اس کے استعمال سے ناصرف آپ کے جسم میں پانی کی کمی پوری ہوتی ہے بلکہ یہ نظامِ ہاضمہ بہتر کرنے اور ایکنی جیسے مسائل سے ہماری جِلد کو محفوظ رکھنے کے لیے مفید ہوتا ہے۔

 آپ تخم بالنگا کو مختلف مشروبات میں شامل کرکے پی سکتے ہیں جیسے لیموں پانی، فالودہ، ٹھنڈائی وغیرہ لیکن مشروبات میں شامل کرنے سے پہلے اسے کچھ دیر کے لیے سادے پانی میں بھگو کر رکھنا ہوتا ہے۔

یہاں ماہرین تخم بالنگا کے صحت سے متعلق کچھ فوائد بتا رہے ہیں جن کے بارے میں جاننے کے بعد آپ یقیناََ ان جادوئی بیجوں کو اپنی غذا میں لازمی شامل کریں گے۔

تخم بالنگا کے کرشماتی فوائد:

اس موسم گرما ’تخم ملنگا‘ سے فائدہ اُٹھائیں

نظام ہاضمہ کیلئے مفید:

ماہرین کا کہنا ہے کہ تخم بالنگا کے استعمال سے ہمارا نظامِ ہاضمہ بہتر طریقے سے کام کرتا ہے، یہ ہماری آنتوں کو صاف کرتا ہے اور قبض جیسے مسائل سے چھٹکارا دلانے میں مدد کرتا ہے، اس کے ساتھ ہی تخم بالنگا تیزابیت، سینے کی جلن اور متلی کو بھی ختم کرتا ہے۔

جسم کو ٹھنڈک بخشتا ہے:

ہیٹ ویو کی بدترین صورتحال میں ماہرین تخم بالنگا استعمال کرنے کا مشورہ دیتے ہیں کیونکہ یہ قدرتی طور پر ٹھنڈا ہوتا ہے اور اس کے استعمال سے ہمارے جسم کی گرمی کی شدت میں کمی آتی ہے، اسی وجہ سے تخم بالنگا کو قدرتی ’کولینٹ ایجنٹ‘ بھی کہا جاتا ہے۔

ذہنی تناؤ کو کم کرتا ہے:

تخم بالنگا میں قدرتی طور پر ذہنی تناؤ کم کرنے کی خصوصیات موجود ہوتی ہیں، ہمارے جسم پر اس کے حیرت انگیز پرسکون اثرات مرتب ہوتے ہیں، جو کسی حد تک اروما تھراپی سے ملتے جلتے ہیں۔ لہٰذا، تخم بالنگا کو اپنے روزمرہ کے کھانے میں شامل کرنے سے ذہنی تناؤ کی سطح میں کمی آسکتی ہے۔

غذائیت سے بھرپور:

تخم بالنگا غذائیت سے بھرپور ہوتے ہیں، آپ کی معمول کی غذا میں تخم بالنگا کو شامل کرنے سے تمام گمشدہ کاربوہائیڈریٹ، پروٹین،غذائی ریشے، وٹامنز اور معدنیات کو دوبارہ حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔  

قلبِ صحت کو بہتر بناتا ہے:

تخم بالنگا آپ کے دل کا بہترین دوست بن سکتا ہے۔ اس کے استعمال سے ہمارے خون کے کولیسٹرول کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے، بلڈ پریشر کنٹرول میں رہتا ہے اور امراضِ قلب کے جان لیوا مسائل کا خطرہ کم ہوتا ہے۔

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں