جہانگیر ترین الزامات کا جواب دے رہے ہیں، فواد چوہدری

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ جہانگیر ترین پر جو بھی الزامات ہیں وہ اس کا جواب دے رہے ہیں، عمران خان کو بلیک میل نہیں کیا جاسکتا اور نہ دباؤ میں لایا جاسکتا ہے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ شہباز شریف کی ضمانت کے فیصلے سے اتفاق نہیں کرتے لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ عدالتوں پر چڑھ دوڑیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ اس وقت جو صورت حال ہے، ملکی سیاست تلخی کی متحمل نہیں ہوسکتی۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے لوگ چاہتے ہيں کہ سیاست میں تلخی رہے۔

 فواد چوہدری نے سندھ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ دو برسوں میں سولہ سو ارب روپے سندھ میں آئے جس کا کوئی حساب نہیں، پیپلز پارٹی نے سندھ کو کھنڈرات میں تبدیل کردیا۔

انہوں نے کہا کہ صوبے میں صحت انصاف کارڈ سندھ حکومت کی وجہ سے نہیں لاسکے، سندھ حکومت سے درخواست ہے کہ وہ فیصلے پر نظر ثانی کريں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں