صحت کارڈ میں جگر اور بون میرو ٹرانسپلانٹ شامل کرنے کا فیصلہ

صحت کارڈ میں جگر اور بون میرو ٹرانسپلانٹ شامل کرنے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا حکومت نے صحت کارڈ میں جگر اور بون میرو ٹرانسپلانٹ شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان سے چیئرمین اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن نے ملاقات کی، ملاقات میں صحت کارڈ پلس اسکیم سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ صحت کارڈ میں جگر اور بون میرو ٹرانسپلانٹ شامل کرنے اور ضم اضلاع کے لئے صحت کارڈ سالانہ پیکج 6 لاکھ سے 10 لاکھ روپے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سرکاری حکام کے مطابق صحت کارڈ سے منسلک اسپتالوں کو بروقت ادائیگیوں پر اتفاق کیا گیا اور اسکیم کی مؤثر نگرانی تھرڈ پارٹی کے ذریعے کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں