کورونا مریضوں کا شدید دباؤ، پولی کلینک میں صرف ایمرجنسی آپریشنز کا اعلان

کورونا مریضوں کا دباؤ: پولی کلینک اسپتال میں صرف ایمرجنسی آپریشن کرنے کا اعلان

کورونا وائرس کے مریضوں میں اضافے کو دیکھتے ہوئے اسلام آباد کے پولی کلینک اسپتال میں صرف ایمرجنسی آپریشنز کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے ترجمان پولی کلینک اسپتال کا کہنا ہے کہ تیسری لہر شدید ہے جس کی وجہ سے کورونا وائرس کے مریضوں کا شدید دباؤ ہے۔ 

پولی کلینک اسپتال کے ترجمان نے کہا کہ کورونا وائرس کے لیے مختص وینٹیلٹرز بھر چکے ہیں جبکہ 37 میں سے 27 آکسیجن بیڈز پر کورونا مریض ہیں۔

ترجمان پولی کلینک نے یہ بھی کہا کہ آکسیجن کے استعمال میں 3 گنا اضافہ ہو گیا ہے جبکہ اسپتال میں 46 ہیلتھ کئیر ورکرز کورونا وائرس کا شکار ہیں۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ او پی ڈی کا ٹائم کم کرکے صبح 8 سے صبح 11 کر دیا گیا ہے۔

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں