وزیراعظم کی جہانگیر ترین سے ملاقات سے اداروں پر دباؤ بڑھےگا، علی امین

وزیراعظم کی جہانگیر ترین سے ملاقات سے اداروں پردباؤ بڑھےگا،علی امین

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی امین گنڈاپور  کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان  کی جہانگیر ترین سے ملاقات سے اداروں پر دباؤ بڑھے گا، وزیراعظم اور جہانگیر ترین کی ملاقات سے سافٹ کارنر کا تاثر جائے گا۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے کہا کہ اداروں کی رپورٹ میں جہانگیر ترین کرپشن میں ملوث پائے گئے ہیں۔

علی امین گنڈا پور نے کہا کہ عمران خان اور کابینہ اس کیس میں مداخلت نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ثبوتوں کے باوجود شہباز شریف کو ضمانت مل گئی، پاکستان میں وائٹ کالر کرائم ثابت کرنا مشکل ہے۔

علی امین گنڈا پور نے کہا کہ نیب قوانین کو سخت اور آسان بنانا ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں