فیصل آباد میں مبینہ پولیس مقابلہ ، 2 ڈاکو ہلاک

فیصل آباد: (کرائم ڈیسک ) فیصل آباد میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلے میں دو ڈاکو ہلاک ہوگئے ۔ پنجاب کے شہر فیصل آباد کے چک نمبر 458گ ب میں پولیس نے مشکوک افراد کو روکنے کی کوشش کی تو ملزمان نے پولیس ٹیم پر فائرنگ کردی ، پولیس کی جوابی فائرنگ میں دو ڈاکو مارے گئے ۔

پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے نقدی، موبائل، موٹرسائیکل، اسلحہ اور دیگر سامان بھی برآمدکر لیا گیا ہے ۔ پولیس کی جانب سے نعشوں کو پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔