راولپنڈی پولیس ان ایکشن مختلف جرائم میں ملزمان گرفتار

راولپنڈی (حالات کرائم ڈسک) تھانہ رتہ امرال کے علاقہ ڈھوک حسو چوک کے قریب ڈاکوو¿ں اور پولیس کے مابین فائرنگ کے تبادلے میں زیر حراست ملزم زخمی ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق فائرنگ کے تبادلے کے دوران ملزمان کی نشاندہی کے لئے لے جانے والا زیر حراست ملزم اصغر زخمی ہوگیا ،ملزمان رات کی تاریکی میں فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ،گرفتار ملزم اصغر ڈکیتی اور چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے، ملزم واردات کے دوران شہریوں کو زخمی بھی کرتا تھا، گرفتار ملزم اصغر کی نشاندہی پر اسکے ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے چھاپہ ماراگیاتھا،ملزمان نے پولیس ریڈنگ پارٹی کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی، اور فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے،،واقعہ کی اطلاع پر سینئر پولیس افسران نفری کی ہمراہ موقع پر پہنچے ،گرفتار زخمی ملزم اصغر کوڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ایس ایچ اوگنجمنڈی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ا?تش بازی کا سامان فروخت کرنے والے ملزم راشد محمود کو گرفتار کرلیا، ملزم کے قبضہ سے پٹاخہ400،ماچس پٹاخہ250ڈبیاں برآمد کرکے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا،ایس ایچ او واہ کینٹ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 05ملزمان کوگرفتار کرلیا، ،گرفتار ملزمان میں شاہد،طاہر،نثار،فقیراور ندیم شامل ہیں ،ملزمان کے قبضہ سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ ایمونیشن برآمد ہوا،ملزمان نے گھروں میں ڈکیتی کی مختلف وارداتوں کا انکشاف کیا ہے، ملزمان کو شناخت پریڈ کے لیے جیل منتقل کر دیا گیاہے ، شناخت پریڈ کے بعد ملزمان سے مزید تفتیش عمل میں لاتے ہوئے مال مسروقہ برآمد کیا جائے گاایس ایچ اوپیرودہائی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم طاﺅس خان کو گرفتا رکرلیا، ملزمان کے قبضہ سی01پستول30بور معہ ایمونیشن برآمد ہوا، ایس ایچ اوکینٹ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم شبیر حسین کو گرفتارکرکے ملزم کے قبضہ سی01پستول30بور معہ ایمونیشن برآمد کرلیا،ایس ایچ اوویسٹریج نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم واحداللہ کو گرفتارکرلیا، ملزم کے قبضہ سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن برآمد ہوا، ایس ایچ او سول لائن نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئی02 ملزمان فرحان نصیر اور ماجد حسین کو گرفتارکرکے ملزمان کے قبضہ سے 02پستول 30بو ر معہ ایمونیشن برآمد کرلیے،ایس ایچ او گوجر خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم بابر علی کو گرفتار کرلیا، ملزم کے قبضہ سی10لیٹر شراب برآمد ہوئی،ایس ایچ او وارث خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم آفتاب کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضہ سی180گرام چرس برآمد کی، ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ،ڈویڑنل ایس پیز کا کہنا تھا کہ ناجائز اسلحہ رکھنے اور منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں۔ایس ایچ او رتہ امرال نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے لیڈی منشیات فروش سمیت 03ملزمان کوگرفتار کرلیا، ملزم گلفراز خان کے قبضہ سی01کلو375گرام چرس، ملزم آصف خان کے قبضہ سی01کلو405گرام چرس جبکہ ملزمہ تاج بی بی کے قبضہ سی01کلو380گرام چرس برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئےایس ایچ او کلرسیداں نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمہ میں ملوث03ملزمان افتخار احمد، حیدر اور شہریار کو گرفتار کرلیا، ملزمان نے تین ہفتے قبل فائرنگ کرکے احتشام نامی نوجوان کوقتل کر دیا تھا، ایس ایس پی آپریشنز کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزادلوائی جائے گی، سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری انصاف کی منزل کی جانب اہم قدم ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں