پاکستان کا نیوکلیئر اثاثوں کی سکیورٹی کیلئے بہترین اقدامات جاری رکھنے کا اعلان

اسلام آباد (حالات نیوز ڈسک) نیشنل کمانڈ اتھارٹی نے اسٹریٹیجک اثاثوں کی حفاظت اور صلاحیتوں کی رفتار پر اظہاراطمینان کیا ہے، شرکاءنے عزم کیا کہ پاکستان جوہری اثاثوں کی سیکیورٹی کیلئے اپنا کردار ادا کرتا رہےگا، پاکستان ذمہ دار ایٹمی ملک ہے، جوہری عدم پھیلاو¿ کی عالمی کوششوں میں بھی کردار ادا کررہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ، ڈی جی آئی ایس آئی جنرل فیض حمید، چیئرمین جوائنٹ چیفس ا?ف اسٹاف کمیٹی، مسلح افواج کے سربراہان اور وفاقی وزراء شریک ہوئے۔اجلاس میں ڈی جی آئی ایس آئی بھی شریک ہوئے۔ اعلامیہ اجلاس میں کہا گیا کہ نیشنل کمانڈ اتھارٹی کو خطے میں جاری تنازعات اور علاقائی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا گیا، اجلاس میں ملک کے اسٹریٹیجک اثاثوں کی حفاظت یقینی بنانے کے اقدامات اور پاکستان کی اسٹریٹجک صلاحیتوں کی رفتار پر بھی اظہاراطمینان کیا گیا۔شرکاء نیشنل کمانڈ اتھارٹی نے کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دار جوہری ملک ہے، پاکستان ذمہ دار ایٹمی ملک کی حیثیت سے عالمی سطح پر جوہری سلامتی یقینی بنانے میں کردار ادا کرتا رہے گا، پاکستان جوہری عدم پھیلاو¿ کی عالمی کوششوں میں بھی کردار ادا کرتا رہےگا، پاکستان نیوکلیئر سیکیورٹی کی بہتری کیلئے اپنا کردار ادا کرتا رہےگا۔ پاکستان ہتھیاروں کی دوڑ میں داخل ہوئے بغیر خطے میں اسٹریٹجک استحکام یقینی بنائے گا، اجلاس میں تربیت کے اعلیٰ معیار، اسٹریٹجک فورسز کی آپریشنل تیاریوں کو بھی سراہا گیا، مقاصد کے حصول میں کوشش کرنے والے سائنسدانوں و انجینئرز کی بھی تعریف کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں