کابل ( حالات نیوز ڈسک) ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے اپنے دورہ افغانستان میں اہم ملاقاتیں کی ہیں۔ افغان میڈیا کے مطابق دورہ کابل کے موقع پر ڈی جی آئی ایس آئی نے افغانستان کے سابق وزیراعظم اور سربراہ حزب اسلامی گلبدین حکمت یار سے ملاقات کی ، جس میں نئی افغان حکومت کے قیام سے متعلق مسائل ، افغان سیکیورٹی ، اقتصادی معاملات اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔بتایا گیا ہے کہ ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے دورہ افغانستان کے موقع پر طالبان رہنماو¿ں سے بھی ملاقات کی ، جس میں ملاقات میں افغانستان میں حکومت کے قیام سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا ، ملاقات میں افغانستان کی موجودہ صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔خیال رہے کہ ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹننٹ جنرل فیض حمید اس وقت افغانستان کے دورہ پر ہیں ، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹننٹ جنرل فیض حمید کا کہنا ہے کہ میں یہاں سفیر سے ملنے آیا ہوں ،افغانستان کی بہتری کے لیے کام کرتا رہوں گا ،مستقبل میں بھی افغان امن کے لیے کام کرتے رہیں گے ،پریشان ہونے کی ضرورت نہیں سب ٹھیک ہو گا ، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹننٹ جنرل فیض حمید نے مزید کہا کہ کابل میں جو بھی ملاقاتیں ہوں گی ان کا اہتمام افغان سفیر کریں گے۔واضح رہے کہ ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹننٹ جنرل فیض حمید آج کابل پہنچے ،اس حوالے سے سینئر صحافی کامران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹننٹ جنرل فیض حمید پاکستانی وفد کے حکام کے ہمراہ آج صبح افغانستان کے دارالحکومت کابل پہنچے ہیں ، جنرل فیض طالبان شوریٰ کی دعوت پر کابل پہنچنے والے اعلیٰ ترین درجہ کے غیر ملکی عہدیدار ہیں ، جنرل فیض حمید اور طالبان کے مابین پاک طالبان سیکورٹی اقتصادی تجارتی تعلقات کے فوری مستقبل پر تبادلہ خیال ہو گا۔
ریمبو اور صاحبہ نے شادی کیلئے وظیفے شروع کر دیئے تھے، جس پر رضا مند ہوگئی، نشو بیگم
سونا سستا ہو گیا
محمد رضوان کا نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز سے باہر ہونے کا امکان
بھارتی گلوکارارجیت سنگھ نے ماہرہ سے معافی مانگ لی
مین سٹور ڈی ایچ کیو بھکر سے نوکروڑ روپے کی سرکاری ادویات غائب
رضوان کی انجری سے متعلق بڑی خبر سامنے آگئی
ملک بھر میں انسدادِ پولیو مہم شروع، 2 کروڑ 40 لاکھ بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پر فلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
آڈیو لیکس کیس: جسٹس بابر ستار نے متفرق درخواستیں جرمانے کیساتھ خارج کر دیں
سٹاک مارکیٹ ایک اور تاریخ رقم کرکے نئی بلندیوں کو چھو گئی