بھارت میں غمزدہ شوہر بیوی کی جلتی چتا میں کود گیا، جل کر ہلاک

بھارت (حالات میڈیا رپورٹ) بھارت میں ”ستی“کی رسم عام تھی مگر یہ بھی وقت کے ساتھ ساتھ دم توڑتی جا رہی ہے۔ستی اس عورت کو کہتے ہیں کہ جس کا شوہر وفات پا جائے تو وہ اس کی محبت میں جلتی ہوئی چتا یعنی لاش میں چھلانگ لگا دے اور خود بھی شوہر کی لاش کے ساتھ جل کر مر جائے۔ہندوازم میں یہ روایت بڑا عرصہ رہی مگر اب یہ رسم ختم ہوتی جا رہی ہے تاہم اگر کوئی عورت اپنے شوہر کی موت کے غم میں خود کو جلتی ہوئی آگ میں جھونک دے تو ہندوازم کی رسم کی پیروی کرنا سمجھ میں آتا ہے لیکن اگر کوئی مرد اپنی بیوی کی جلتی لاش کی آگ میں چھلانگ لگا کر موت کو گلے لگا لے تو ایسی بات سن کر تعجب ہوتا ہے کیونکہ ہندو مذہب میں یہ روایت نہیں ملتی۔
تاہم حال ہی میں ایک ایسا واقعہ رونما ہوا ہے جس نے سب لوگوں کو حیران کردیا۔بھارت میں غمزدہ شوہر اپنی بیوی کی جلتی ہوئی چتا میں کود گیا جس کے نتیجے میں جل کر ہلاک ہوگیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست اوڈیشا کے شہر بھوانی پٹنہ کے گاو¿ں سیلجوڑی میں 60 سالہ خاتون رائے باری کی موت واقع ہوئی اور اس کی آخری رسومات کے موقع پر 65 سالہ شوہر نلامانی صابر سے اپنی بیوی کی جدائی برداشت نہ ہوئی تو غمزدہ شوہر بیوی کی جلتی ہوئی چتا (آگ) میں ہی گود گیا۔بھارتی پولیس کے مطابق 60 سالہ خاتون کی آخری رسومات کے موقع پر ان کے 4 بیٹے اور دیگر رشتہ دار رسم کے طور پر قریب پانی میں غوطہ لگانے گئے تھے تاہم خاتون کے شوہر اپنی بیوی کی جتا کے قریب ہی کھڑے تھے تاہم کسی کو سامنے نہ پاکر وہ اچانک (آگ) میں گود گئے اور جل کر موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔پولیس نے نلامانی صابر کے بیٹوں اور رشتے داروں کے بیانات کے مطابق غیرفطری موت کا کیس درج کرلیا ہے۔ مقامی پولیس اسٹیشن کے آفیسر کے مطابق بظاہر 65 سالہ شخص نے بیوی کی موت کے غم اور جدائی میں یہ قدم اٹھایا تاہم مکمل تحقیقات کے بعد ہی حتمی نتیجہ اخذ کی جاسکے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں