حامد کرزئی اور عبداللہ عبداللہ کا افغانستان نہ چھوڑنے کا اعلان

کابل (حالات میڈیا ڈسک) افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی اور سابق چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ نے ملک نہ چھوڑنے کا اعلان کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے م طابق حامد کرزئی اور عبداللہ عبداللہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر ایک مشترکہ ویڈیو بیان جاری کیا جس موقع پر دونوں نے افغانستان نہ چھوڑنے کا اعلان کیا۔حامد کرزئی نے کہا کہ افغانستان میں گلبدین حکمت یارکے تعاون سے بات چیت جاری رکھیں گے اور ملک میں قیام امن کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ہماری کوششیں ضرور رنگ لائیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں