عمان کے بعد کینیڈا نے بھی پاکستان پر سفری پابندیاں لگادیں  

اوٹاوا( آن لائن ) کینیڈا نے کورونا کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر پاکستان پر سفری پابندیاں عائد کردیں۔ تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس کی بگڑتی صورتحال کے پیشنظر مختلف ممالک دیگر ممالک پر سفری پابندیاں عائد کررہے ہیں، گزشتہ روز عمان نے پاکستان سمیت بھارت اور بنگلہ دیش پر سفری پابندیوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا، اور اب کینیڈا نے بھی پاکستان پر سفری پابندیاں عائد کردی ہیں۔ کینیڈا سول ایوی ایشن نے پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی اور تمام ایئر لائنز آپریٹرز کو فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے کہ کورونا کے  بڑھتے کیسز کے

پیش نظر پاکستان اور بھارت دونوں کے شہریوں پر سفری پابندیاں لگائی گئی ہیں، پابندی عارضی طور پر 30 دن کیلئے لگائی گئی ہے، تاہم اس کا اطلاق کارگو پروازوں پر نہیں ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں