پی پی اور اے این پی کو پی ڈی ایم اسٹیئرنگ کمیٹی اجلاس میں دعوت نہیں دی گئی

پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)  کی اسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس 26 اپریل کو اسلام آباد میں طلب کر لیا گیا، پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) اور عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کو اسٹیرنگ کمیٹی کے اجلاس میں مدعو نہیں کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان نے اسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس طلب کیا ہے، اجلاس میں پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے سربراہان اور ارکان شرکت کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں پیپلز پارٹی اور اے این پی کے بغیر حکومت مخالف تحریک پر مشاورت ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں عید الفطر کے بعد لانگ مارچ کےحوالے سے بھی غور ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں