عمران خان اپنا ٹوئٹر اکاؤنٹ خود چلاتے ہیں: فوکل پرسن کا انکشاف

وزیر اعظم عمران خان کے فوکل پرسن برائے ڈیجیٹل میڈیا ڈاکٹر ارسلان خالد نے انکشاف کیا ہے کہ عمران خان اپنا ٹوئٹر اکاؤنٹ خود چلاتے ہیں۔

برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کے فوکل پرسن برائے ڈیجیٹل میڈیا ڈاکٹر ارسلان خالد نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ تمام ٹوئٹس خود شیئر کرتے ہیں۔

ڈاکٹر ارسلان خالد نے کہا کہ عمران خان کا انسٹاگرام اکاؤنٹ چلانے کے لیے ایک ٹیم موجود ہے لیکن اکثر وزیراعظم خود بھی انسٹاگرام پر پوسٹس شیئر کردیتے ہیں۔

ڈاکٹر ارسلان خالد نے عمران خان کی جانب سے انسٹاگرام پر ملکی سیاست میں اپوزیشن کے کردار پر بالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن کی فلم ’انقلاب‘ کا ایک کلپ شیئر کرکے ڈیلیٹ کرنے پر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ فلم ’انقلاب‘ کی کلپ انسٹاگرام چلانے والی ٹیم کے ایک ممبر نے کی تھی کیونکہ اس ویڈیو کے مناظر ’موجودہ صورتحال اور حزب اختلاف کی بےچینی کی صحیح عکاسی کررہے تھے۔‘

ڈاکٹر خالد ارسلان نے پوسٹ ڈیلیٹ کرنے کے حوالے سے کہا کہ ’کوالٹی کنٹرول کی معمول کی جانچ جو کچھ گھنٹوں کے بعد ہوتی ہے، اس کلپ کو حذف کرنے کا باعث بنی۔‘

خیال رہے کہ حال ہی میں عمران خان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بالی ووڈ فلم ’انقلاب‘ کی ایک کلپ شیئر کی گئی جسے کچھ دیر کے بعد ڈیلیٹ کردیا گیا تھا۔

عمران خان نے کلپ شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت کے خلاف پہلے دن سے کرپٹ مافیاز یہی سازشیں کررہے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں