آکسیجن کیلئے نئی پائپ لائن بچھانا ممکن نہیں، پمز انتظامیہ

آکسیجن کیلئے نئی پائپ لائن بچھانا ممکن نہیں، پمز انتظامیہ

پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) انتظامیہ نے کہا ہے کہ فوری طور پر آکسیجن کے لیے نئی پائپ لائن بچھانا ممکن نہیں ہے۔

پمز اسپتال میں کورونا مریضوں کے لیے آکسیجن پریشر کے معاملے میں کہا کہ فوری طور پر آکسیجن کے لیے نئی پائپ لائن بچھانا ممکن نہیں۔

پمز اسپتال انتظامیہ نے کہا کہ نئی پائپ لائن کے لیے آکسیجن کے یونٹ کی بندش اس وقت ممکن نہیں۔

پمز انتظامیہ نے کہا کہ وینٹی لیٹرز پرموجود مریضوں کو ہائی فلو آئی سی یو منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

انتظامیہ کے مطابق مریضوں کو منتقل کرنے کے لیے میڈیکل اور سرجیکل آئی سی یو خالی کرائےگئے، میڈیکل اور سرجیکل آئی سی یو میں آکسیجن پریشر بہتر ہے۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق لیور ٹرانسپلانٹ اور 2 دیگر شعبوں کے بند آئی سی یو بھی کھولے جارہے ہیں، تمام کورونا مریض ہائی پریشر آکسیجن پر ہیں۔

انتظامیہ کے مطابق پمز کے آکسیجن ٹینک سے آکسیجن کا پریشر مزید بڑھا دیا گیا، کورونا کی تیسری لہر کی شدت تک طےشدہ آپریشن فی الحال بندرہیں گے، ایمرجنسی کے آپریشن کیے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں