حساس علاقے میں دہشت گردی ہونا حکومتی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، بلاول

 حساس علاقے میں دہشت گردی  ہونا حکومتی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، بلاول

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کوئٹہ میں مقامی ہوٹل کے قریب ہونے والے دھماکے کی مذمت کی ہے۔

ایک بیان میں بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ حساس اور سخت سیکیورٹی والے علاقے میں دہشت گردی کا واقعہ ہونا حکومتی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کوئٹہ دھماکے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

 چیئرمین پیپلز پارٹی نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ زخمیوں کے فوری علاج معالجے کے لئے ہر ممکن کاوشیں بروئے کار لائی جائیں، کوئٹہ دھماکے میں ملوث افراد کو گرفتار کرکے ان کو قرار واقعی سزا دی جائے۔

 بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ رمضان کے مقدس مہینے میں کوئٹہ کو خون میں نہلانے کی کوشش کرنے والے انسانیت کے دشمن ہیں۔

 پی پی چیئرمین نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد نہ ہونے کی وجہ سے ملک میں تشدد، بدامنی، لاقانونیت، انتہاپسندی اور دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں