سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے کینٹ کاؤنٹی کے ساتھ معاہدہ کرلیا

لندن (این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے کینٹ کاؤنٹی کے ساتھ معاہدہ کرلیا فاسٹ بولر محمد عامر ٹی ٹوئنٹی ایونٹ میں کینٹ کی نمائندگی کریں گے۔اس حوالے سے ترجمان کینٹ کاؤنٹی کا کہنا تھا کہ محمد عامر سےمعاہدہ ہونے پر خوش ہیں۔اس حوالے سے کینٹ کاؤنٹی نے اپنے ٹوئٹر اکائونٹ پر ٹیم کی کِٹ کے ساتھ محمد عامر کی تصویر بھی شیئر کی ہے۔دوسری جانب کینٹ کے ٹوئٹر ہینڈل سے عامر کو اردو میں خوش آمدید کہا گیا اور دل کی ایموجی بھی شیئر کی

اپنا تبصرہ بھیجیں