وزیراعظم نے تو اپنی پالیسی دے دی، فواد چوہدری

وزیراعظم نے تو اپنی پالیسی دے دی، فواد چوہدری

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان تو اپنی پالیسی دے چکے ہیں۔

پروگرام آج شاہ زیب خان زادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اگر ن لیگ اور پیپلز پارٹی کو اختلاف ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ پالیسی کچھ اور ہو تو وہ اپنی قراردادیں لے آئیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے تو معاہدہ پورا کردیا، حکومت سے جو بات چیت ہوئی اس پر عمل درآمد کرلیا، اب کچھ کرنے کو رہ نہیں گیا۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اگر ن لیگ اور پیپلز پارٹی اس کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں تو ان کی مرضی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں