50 تا 59 سال کے افراد کی ویکسی نیشن کا آغاز آج ہوگا

50 تا 59 سال کےافراد کی ویکسی نیشن کا آغازآج ہوگا

آج سے ملک بھر میں 50 سے 59 سال کے افراد کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگانے کا آغاز کیا جائے گا۔

وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ حکومت اور عوام مل کر کورونا کو شکست دیں گے، عوام کورونا سے بچاؤ کے لیے احتیاط کریں۔

دوسری جانب کورونا کیسز کے باعث بہاول پور کی اسلامیہ یونی ورسٹی کے تمام کیمپس بند کر دیے گئے۔ کوئٹہ کی بیوٹمز یونی ورسٹی بھی 23 مئی تک بند کردی گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ملک میں کورونا سے مزید 137 افراد انتقال کرگئے تھے، ایک دن میں مزید 5445 کیس رپورٹ ہوئے اور کورونا کیس مثبت آنے کی شرح آٹھ فیصد رہی۔

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں