پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹی ٹونٹی اسکواڈ کے 10 کھلاڑیوں کو وطن واپسی کی اجازت مل گئی 

لاہور (این این آئی) سول ایوی ایشن نے زمبابوے سے پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹی ٹونٹی اسکواڈ کے 10 کھلاڑیوں کو وطن واپسی کا اجازت دیدی ۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی درخواست پر سی اے اے نے کھلاڑیوں کی واپسی کے لیے خصوصی اجازت نامہ دیا۔ ٹی ٹونٹی سیریز کے بعد ٹی ٹونٹی اسکواڈ کے کھلاڑی واپسوطن لوٹ آئیں گے۔ محمد حفیظ، عثمان قادر، اورآصف علی 27 کو نجی ائیر لائن سے لاہور پہنچیں گے ۔ شرجیل خان، محمد حسنین اور دانش عزیز 27 اپریل کو کراچی پہنچیں گے۔ فخر زمان، حیدر علی، ارشد اقبال اور محمد وسیم 28 اپریل کو

اسلام آباد پہنچیں گے۔ پی سی بی نے کوویڈ ایس او پیز کے تحت سفری پابندیوں کے باعث اجازت طلب کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں