کورونا وائرس کی بھارتی قسم برطانیہ پہنچ گئی، 77 برطانوی مبتلا

کورونا وائرس کی بھارتی قسم برطانیہ پہنچ گئی، 77 برطانوی شہریوں میں نئی بھارتی قسم بی ون617 کے انفیکشن کی تصدیق ہوگئی۔

لندن (برطانوی میڈیا )کورونا کی نئی بھارتی قسم میں تیزی سے پھیلنے کی صلاحیت ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق برطانیہ نے بھارت کو اب تک ریڈ لسٹ میں شامل نہیں کیا۔

ادھر بھارت میں کورونا وائرس کی بگڑتی صورتحال کے باعث نئی دلی میں ویک اینڈ کرفیو کے نفاذ کا اعلان کردیا گیا ہے۔

نئی دلی کے وزیر اعلیٰ کیجریوال کا کہنا ہے کہ کورونا کنٹرول کرنے کیلئے ویک اینڈ کرفیو لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں