بھارت کو احتیاطی طور پر ریڈ لسٹ میں ڈالنے کا فیصلہ کیا، برطانوی وزیراعظم

لندن(خالد علی بیوروچیف) برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کورونا وائرس کے علاج اور نئی ادویات کی تیاری کیلئے اینٹی وائرل ٹاسک فورس کے قیام کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کو ریڈ لسٹ میں ڈالنے کا فیصلہ احتیاطی تدابیر کے طور پر کیا گیا ہے۔

ڈاکٹر نکی کنانی کے ہمراہ ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ لندن میں پریس بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم بورس جانسن نے مزید کہا کہ سائنسدان کورونا کی نئی لہر کے خدشے کا اظہار کررہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ہمیں اب اس مرض کے ساتھ جینا سیکھنا ہوگا۔ سائنسی شوائد کے مطابق روڈ میپ کے تحت لاک ڈاؤن میں نرمی ہوگی۔

انھوں نے کہا کہ ہر پانچ میں سے ایک شخص کو ویکسین کی دونوں ڈوز لگادی گئی۔ ریڈ لسٹ پر نظرثانی کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔

زیراعظم بورس جانسن کا کہنا تھا کہ کسی ملک کو لسٹ سے نکالنے کا فیصلہ جوائنٹ بائیوسیکورٹی سینٹر کرے گا۔ بھارت کو ریڈ لسٹ میں ڈالنے کا فیصلہ احتیاطی تدابیر کے طور پر کیا گیا ہے۔ موسم خزاں میں کورونا پھیلنے سے روکنے کیلئے کیپسول دیئے جائیں گے۔

ڈاکٹر نکی کنانی نے کہا کہ نسلی اقلیتوں میں ویکسین لگوانے کی شرح 3 گنا بڑھی.

اپنا تبصرہ بھیجیں