ہمارا کالعدم ٹی ایل پی سے معاہدہ مکمل ہوگیا، فواد چوہدری

ہمارا کالعدم ٹی ایل پی سے معاہدہ مکمل ہوگیا، فواد چوہدری

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ہمارا کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) سے معاہدہ مکمل ہوگیا۔

کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں فواد چوہدری نے کہا کہ حکومت اور کالعدم ٹی ایل پی کے معاہدے میں ہم نے قرارداد ایوان میں پیش کرنے کی بات کی تھی وہ پوری ہوگئی۔

دوسری طرف کالعدم ٹی ایل پی نے لاہور میں مسجد رحمت اللعالمین کے باہر سے دھرنا ختم کردیا۔

اس سے قبل پارلیمنٹ میں پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی نے ناموس رسالت صلی اللّٰہ علیہ وسلم سے متعلق قرار داد پیش کی۔

یاد رہے کہ کالعدم جماعت کے لوگ کئی روز سے لاہور میں مسجد رحمت اللعالمین کے باہر دھرنا دیئے بیٹھے تھے۔

اس دھرنے کے دوران اتوار کو پولیس اور مظاہرین کےد رمیان کئی جھڑپ ہوئی ہے، جس میں جانی نقصان بھی ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں