25 اضلاع میں کل کورونا کا کوئی ٹیسٹ نہیں ہوا

بلوچستان:25 اضلاع میں کل کورونا کا کوئی ٹیسٹ نہیں ہوا

بلوچستان کے25 اضلاع میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کا کوئی ٹیسٹ نہیں کیا گیا۔

صوبے کے 17 اضلاع میں پورے ہفتے کوئی کورونا ٹیسٹ نہیں ہوا، ادھر ضلع سوراب میں گزشتہ روز ہفتے بھر میں پہلا ٹیسٹ کیا گیا۔

ایک ہفتے کے دوران تین اضلاع صحبت پور، موسیٰ خیل اور گوادر میں کورونا کا صرف ایک، ایک ٹیسٹ کیا گیا۔

محکمہ صحت کے مطابق بلوچستان کے صرف پانچ اضلاع میں کورونا کے ٹیسٹ کی سہولت دستیاب ہے، بیشتر اضلاع سے ٹیسٹ کے لیے نمونے کوئٹہ بھجوائے جاتے ہیں۔

گزشتہ روز 710 کورونا ٹیسٹ میں سے 600 کوئٹہ میں کیے گئے، مثبت کیسز کی شرح 8 فیصد سے زائد رہی۔

صوبے میں پانچ روز میں ایک سے 14 سال کی عمر کے 104بچے کورونا سے متاثر ہیں۔

بلوچستان یونیورسٹی میں تدریسی عمل آج سے 11روز کیلئے معطل کردیا  گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں