گارمنٹس فیکٹری میں آگ لگ گئی، بجھانے کی کوششیں جاری

جنگ نیوز

فیصل آباد کی گارمنٹس فیکٹری میں آگ لگ گئی جس نے 3 منزلہ عمارت کو لپیٹ میں لے لیا۔ 

فیصل آباد کے علاقے غلام محمد آباد میں گارمنٹس فیکٹری میں لگی آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔ 

آگ نے تین منزلہ عمارت کو لپیٹ میں لے لیا جبکہ آگ تیسرے درجے کی قرار دے دی گئی۔ 

عمارت سے ملحقہ دیگر عمارتیں بھی خالی کروالی گئیں، فائربریگیڈ کی گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں