کیا کورونا سے بچاؤ کیلئے ایک سے زیادہ ویکسین فائدہ مند ہیں؟

کیا کورونا سے بچاؤ کیلئےایک سے زیادہ ویکسین فائدہ مند ہیں؟

عالمی وبا کورونا وائرس سے تحفظ فراہم کرتی مختلف ویکسین کے حوالے سے یہ سوال اٹھایا جارہا تھا کہ کیا کورونا سے بچاؤ کے لیے ایک سےزیادہ ویکسین کا استعمال فائدہ مند ہوسکتا ہے؟

پاکستان میں طبی ماہرین نے ایک سے زیادہ ویکسینز کےاستعمال کوفائدہ مند قراردیا۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ  کسی کو ایک سے زیادہ یا مختلف کمپنیوں کی ویکسین لگوانے کی سہولت موجود ہو تو وہ اس کا فائدہ اٹھا سکتا ہے۔

دوسری جانب بعض طبی ماہرین نے محتاط رہنےکا مشورہ دیا اور کہا کہ مختلف ملکوں میں ایک سے زیادہ ویکسین لگوانے کے ٹرائلز کا حتمی نتیجہ نہیں آیا اس لیے فی الحال اس سے بچنا بہتر ہے۔

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں