36

عرب امارات نے پاکستان کو دئیے گئے قرض کی واپسی کی مدت میں توسیع کر دی

اسلام آباد (جنرل رپورٹر) : متحدہ عراب امارات نے پاکستان کو دئے گئے قرض کی واپسی کی مدت میں توسیع کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اماراتی ہم منصب شیخ عبداللہ بن زاید النہیان سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں دو طرفہ تعلقات ،دو طرفہ تعاون کے فروغ سمیت اہم علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں تجارت، سرمایہ کاری، توانائی سمیت دیگر امور پر دوطرفہ تعاون بڑھانے پر بھی بات کی گئی۔
اس موقع پر وزیر خارجہ پاکستان وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان اکتوبر میں متوقع ”دبئی ایکسپو 2020ء” میں بھرپور شرکت کرے گا۔ شاہ محمود قریشی کا امارتی ہم منصب کو ویزہ کے حصول میں پاکستانیوں کو درپیش مشکلات حل کرنے پر زور دیا۔

شاہ محمود قریشی نے پاکستانی کمیونٹی کو درپیش مسائل سے بھی اماراتی ہم منصب کو آگاہ کیا۔ اماراتی وزیرخارجہ نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو بتایا کہ متحدہ عرب امارات نے، ابو ظہبی فنڈ سے پاکستان کو دیے گئے 2 ارب ڈالر کے ”امدادی قرض” کی واپسی کی مدت میں توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے متحدہ عرب امارات کی تعمیر و ترقی میں پاکستانی کمیونٹی کی خدمات کی بھی تعریف کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں