کالعدم TLP اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ نہیں کریگی: پیر سعید الحسن شاہ

کالعدم TLP اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ نہیں کریگی: پیر سعید الحسن شاہ

کالعدم تحریکِ لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے مذاکرات کرنے والے حکومتی وفد میں شامل پنجاب کے وزیرِ مذہبی امور پیر سعید الحسن شاہ کا کہنا ہے کہ کالعدم ٹی ایل پی اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ نہیں کرے گی۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے پنجاب کے وزیرِمذہبی امور پیر سعید الحسن شاہ نے یہ بات کہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کالعدم ٹی ایل پی سے مذاکرات میں تمام مراحل کامیابی سے طے پا ئے، بریک تھرو میں کامیاب ہو گئے ہیں۔

پیر سعیدالحسن شاہ نے مزید کہا کہ مذاکرات کی تمام تفصیلات کچھ دیر میں سامنے آ جائیں گی، ماہِ رمضان کی برکت سے ملک بڑے فتنے سے بچ گیا۔

پنجاب کے وزیرِمذہبی امور کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیرِاعظم عمران خان سمیت ملک کا ہر شخص ناموسِ رسالت پر قربان ہونے کا جذبہ رکھتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں