موجودہ حالات میں ن لیگ نے ذمہ داری کا ثبوت دیا، احسن اقبال

موجودہ حالات میں ن لیگ نے ذمہ داری کا ثبوت دیا، احسن اقبال

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ موجودہ صورت حال میں ن لیگ نے ذمہ داری کا ثبوت دیا، پی ٹی آئی اپوزیشن میں تھی تو انہوں نے ہمارے گھروں پر حملے کروائے۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں بات چیت کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ حکومت نے کالعدم تنظیم سے جب معاہدہ کیا تو کیا انہیں اس کے نتائج کا علم نہیں تھا؟

انہوں نے کہا کہ عمران خان ملک پر رحم کریں اور اقتدار چھوڑ دیں، ملک میں منصفانہ الیکشن کرائے جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں